the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
احمد آباد :بھو پال انکاؤنٹر کے بعد سب کو ان کے جائے مقام پر دفن کردیا گیا ہے ۔ ان 8 قیدیوں میں احمد آباد کے جوہاپورا کا رہنے والا مجیب بھی شامل ہے ۔ مجیب کی لاش کو کل دیر رات اس کے گھر جوہاپورا لایا گیا۔ کوئی انہونی یا حادثہ رونما نہ ہو، اس کیلئے پولیس نے چاق و چوبند بندوبست کیا تھا ۔ آج صبح دس بجے مجیب کی آخری رسومات ادا کی گئیں ۔ خیال رہے کہ بھوپال انکاؤنٹر کو لے کر جہاں سیاسی پارٹیوں سے وابستہ لوگ اس کو فرضی قرار دے رہے ہیں ، وہیں مجیب کی والدہ نے انکاؤنٹر کو فرضی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ہمارے لڑکے کو سازش کے تحت مارا گیا ہے ۔اس پر جتنے بھی الزامات لگائے گئے تھے ، وہ ثابت نہیں ہوئے، اس کے باوجود آج لوگ ہمارے لڑکے کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔
مجیب کے انكاؤنٹر کے بعد ان کی والدہ نے



کہا کہ جب میں لا ش لینے بھوپال گئی ، تو لوگوں نے بتایا کہ پولیس ان لڑكوں کو گاڑی سے نکال کر گولی مار رہی تھی، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے لڑکےبھاگ نہیں رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم قانون کے دائرے میں رہ کر انصاف کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔
اس سلسلے میں کلیم صدیقی نے کہا کہ دادری معاملہ میں شامل ایک ملزم کی اگر موت ہوتی ہے ، تو اسے ترنگا پہنایا جا رہا ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گجرات کے جنرل ڈائریکٹر اب دہلی پہنچ گئے ہیں اور ہر ریاست میں اب وہی گجرات کے فرضی انکاؤنٹر کی کہانی دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ کلیم صدیقی نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا ٹرائل مکمل ہو رہا تھا ، اس لئے حکومت کو ڈر تھا کہیں یہ باعزت بری نہ ہو جائیں ، اس لئے منصوبہ بند طریقہ سے قتل کردیا گیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
ANONIMUS Says:
MUJHE ACHCHI TARHA YAAD HAI, RECENTLY AMERICA MAIN POLICE WALE KUCH KALOUN KO ISI TARHA TAASUBIYAT SE MARA THA, TO PURE AMERICA MAIN EHTEJAJ HUWA, IS EHTEJAJ MAIN EK NARA LAGAYA GAYA THA JO INDIA KI GOVT. KO SABAQ SIKHAYAJASAKTA HAI, AB PURE INDIA MAIN SECULAR QAUMOUN KO IS NARE KE NICHE AJANA CHAHYE, WO NARA YE HAI """ INSAF NAHI TO AMAN NAHI "

Comment posted on November 03 2016
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.